ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال: مودی کی ریلی میں بھگدڑ، خواتین،بچے زخمی، ہنگامے کے دوران دوسری ریلی میں جانے کاعذرپیش کرکے پی ایم نے اچانک تقریرروکی

مغربی بنگال: مودی کی ریلی میں بھگدڑ، خواتین،بچے زخمی، ہنگامے کے دوران دوسری ریلی میں جانے کاعذرپیش کرکے پی ایم نے اچانک تقریرروکی

Sat, 02 Feb 2019 19:58:27    S.O. News Service

کولکاتہ ،2 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔لیکن حالات کو جلد ہی قابو میں کرلیا گیا۔اس کی وجہ سے پی ایم مودی کو اپنی تقریر درمیان میں ہی روکنی پڑی۔ بھگدڑ میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ اس دوران کئی خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔بتا دیں نارتھ 24 پرگنہ کے ٹھاکرنگر میں جب مودی مٹوا کمیونٹی کی ریلی سے خطاب کررہے تھے، تب پنڈال کے باہر کھڑے ان کے سینکڑوں حامیوں نے ریلی گراؤنڈ کے اندرونی حصے میں آنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔مودی نے ان لوگوں سے اپنی ہی جگہ پر رہنے اور آگے آنے کی کوشش نہ کرنے کی اپیل بھی کی، لیکن ان کی اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ٹھاکرنگر ریلی میں مودی نے کہاہے کہ اب میں سمجھ سکتا ہوں کہ کیوں بہن (ممتا بنرجی) اور ان کی پارٹی تشدد، معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ہے۔وہ ہمارے لیے آپ کی محبت سے گھبرا گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظلم اور ظلم کے بعد لوگوں کو اپنے ممالک افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش کے علاوہ ہندوستان آناپڑا۔ایسے لوگوں کوہندوستان میں رہنے کا حق ملناچاہیے۔اسی لیے ہم شہریت کا قانون لائے ہیں۔ٹی ایم سی سے کہتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں شہریت قانون کی حمایت کیجیے۔شور شرابہ کے بعد مودی نے اچانک یہ کہتے ہوئے اپنی تقریر بند کر دی کہ انہیں دوسری ریلی میں جانا ہے۔پولیس افسر کے مطابق بھگدڑ جیسی صورتحال کے دوران کئی خواتین اور بچے بے ہوش ہوگئے۔انہیں ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔اس سے پہلے ویسٹ مدنا پور ضلع میں گزشتہ سال کی 16 جولائی کو مودی کی ریلی کا اسٹیچ گر گیا تھا اور کئی لوگ زخمی ہو گئے تھے۔


Share: